کراچی (وقائع نگار) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے حالیہ ہونیوالے ضمنی انتخابات کے پیش نظر NA-243کا دورہ کیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر سے الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے دریافت کیاگیا اور اُنہیں تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس ضمن میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ عام انتخابات 2018کی طرحضمنی انتخابات مکمل طور پر صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ ہونگے۔
غیرجانبدارانہ اورمنصفانہ ضمنی الیکشن ہماری اولین ترجیح ہے:یوسف خٹک
Oct 04, 2018