چیئرمین ایس ای سی پی کو فارغ کرنے کا فیصلہ ، وزیراعظم نے منظوری دیدی

اسلام آباد( آن لائن)حکومت نے چیئرمین ایس ای سی پی کو فوری فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، وزیراعظم عمران خان نے شوکت حسین عباسی کو ہٹانے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے شوکت حسین عباسی سے متعلق رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی۔رپورٹ میں کہا گیا شوکت عباسی کی تقرری غیر قانونی ہے 4 ماہ میں 3 بار ترقی دی گئی۔،ظفر حجازی کی مدداورپانامہ میں غلط معلومات بھی شوکت عباسی نے دی۔ وزیراعظم نے شوکت حسین عباسی کو ہٹانے کی منظوری دیدی،حکومت نے چیئرمین ایس ای سی پی کے قریبی ساتھیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین، فارغ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...