اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے رانا مشہود کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ رانا مشہود کے بیان پر آپ کیا کہیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اس پر نوٹس لے چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے شعر کی صورت میں ردعمل دیتے ہوئے کہا: غالب ہمیں نہ چھیڑ کہ پھر جوش اشک سے، بیٹھے ہیں ہم تہیہ طوفاں کئے ہوئے۔ نواز شریف نے صحافیوں کو کہا میرا ذہن کسی اور کیفیت میں ہے اور آپ مجھ سے سیاسی سوال پوچھ رہے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا، رانا مشہود کا بیان پارٹی پالیسی تھی یا کچھ اور جس پر انہوں نے کہا آپ اس بارے میں بہتر جانتے ہیں۔
نواز شریف