پاکستان اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن کارروائی پر مجبور ہونگے : مودی کی بڑھک

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی بند کرے ورنہ بھارت موثر اور فیصلہ کن کارروائی کرنے پر مجبور بھی ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن ملک کی سلامتی اور عزت کیساتھ کوئی سودا نہیں کیا جائیگا اور نہ ہی ملکی سلامتی پر سمجھوتہ کیا جا سکتا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے الزام عا ئد کیا کہ پاکستان نے سرحدوں پر نفرتوں کے بیچ بوئے ہیں اور وہ اپنا بویا خود ہی کاٹے گا، انہوں نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے کہا کشمیر میں لوگوں نے ہمیشہ سے ہی امن اور جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔ بھارتی وزیراعظم نے بھارت کو امن پسند ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر جمہوری قدروں کی پاسداری کی جارہی ہے۔ اس ملک میں ہر ایک اقلیت کو برابر کے حقوق ہیں۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کا کوئی بھی چہرہ نہیں ہوتا اور ایسے میں دہشتگردی کے خلاف پوری دنیا اٹھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا ہمسایہ ملک پاکستان کیساتھ تعلقات کی بہتری کے خواہاں ہیں، تاہم اگر پاکستان نے کوئی اشتعال انگیزی کی جس سے امن کو خطرہ لاحق ہوا تو ایسے اقدام کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت امن پر یقین رکھتا ہے اور امن کے قیام کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔
مودی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...