لاﺅڈ سپیکر ایکٹ خلاف ورزی کیس، فاروق ستار اور دیگر پر فرد جرم عائد، ملزموں کا الزامات سے انکار

Oct 04, 2018

کراچی (نوائے وقت نیوز)لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کیس میں فاروق ستار اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں فاروق ستار اور دیگر کے خلاف لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے فاروق ستار اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے لاﺅڈ سپیکر ایکٹ خلاف ورزی کے دونوں مقدمات کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے 23 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے فاروق ستار کے خلاف لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے مقدمے کی فائل طلب کرتے ہوئے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کی تھی۔عدالت پہلے ہی سربراہ ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی و دیگر کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔سماعت کے بعد فاروق ستار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ہمارا حکومت سے معاہدہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہے، یہ معاہدہ لالی پاپ ثابت نہیں ہونا چاہیے، جھوٹے مقدمات یا توختم ہوں یا جلدی چلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبوں کی سلامتی یقینی بنانی چاہیے، گیس بجلی کی قیمتیں کم ہونگی تو ریلیف ملے گا، سیلز ٹیکس میں کمی کر کے عام آدمی کو فائدہ پہنچایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کے فور کے پہلے مرحلے پر کام جلدی مکمل ہونا چاہئے،ہمارے لاپتہ کارکنوں کو جلد بازیاب کروایا جائے۔
فرد جرم

مزیدخبریں