لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کیخلاف ورزی کے مقدمے میں فاروق ستار‘ وسیم اختر پر فرد جرم

Oct 04, 2018

کراچی (وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ کی عدالت نے لاﺅڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور میئر کراچی وسیم اختر پر فردِ جرم عائد کردی اور گراہوں کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔2015 ءمیں سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں فاروق ستار اور وسیم اختر ضمانت پر ہیں مقدمے میں موجودہ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی ‘ سابق ایم این اے حیدر عباس رضوی سمیت دیگر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔
فردِ جرم

مزیدخبریں