ہائیکورٹ بار ایسویسی ایشن ملتان کی جانب سے ججز کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام

Oct 04, 2018

ملتان ( کرائم رپورٹر ) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے نئے ججز کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا۔ جس میں وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر جسٹس مسعود جہانگیر، جسٹس شمس محمد مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس مجاہد مستقیم، جسٹس اسجد جاوید گرال، جسٹس طارق سلیم شیخ کی ہائیکورٹ بار آمد پر ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صدر ہائیکورٹ بار ملتان ایڈووکیٹ خالد اشرف خان، جنرل سیکرٹری عثمان بھٹی، سابق صدر محمود اشرف خان اور دیگر وکلاء نے ملتان ہائیکورٹ آمد پر مبارک باد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے۔

مزیدخبریں