وزیراعظم اس پاکستان کی بنیاد رکھ رہےجس کا خواب بانیانِ پاکستان نے دیکھا تھا:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں جس کا خواب بانیانِ پاکستان نے دیکھا تھا، چند عاقبت نا اندیش عناصر تبدیلی سے خوفزدہ ہیں ،ایسے عناصرجان لیں کہ 22کروڑ عوام نئے پاکستان کی تعمیر چاہتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ  عثمان بزدارسے پنجاب سے نومنتخب سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے لاہور میں ملاقات کی، وزیر اعلیٰ  نے ڈاکٹر شہزاد وسیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فرسودہ اور بوسیدہ نظام سے عوام کو کچھ نہیں ملا،اب عوام کی خاطر سب کچھ بدلنا ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ وزیر اعظم عمران خان ایک پاکستان بنانے کا وعدہ پورا کریں گے، نیا پاکستان امیر اور غریب کا فرق مٹا دے گا ۔ملاقات کے دوران صوبائی وزرا عبدالعلیم خان ،میاں محمود الرشید، مشیر عون چوہدری اور سابق رکن اسمبلی شعیب صدیقی بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن