سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں بین الاقوامی ایئرپورٹ پر دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے.طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے بعد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا.حکام کا کہنا ہے کہ رن وے پر طیاروں کے ٹکرانے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ایئرپورٹ پر معمول کی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے کام جاری ہے.
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے ایئرپورٹ پر دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرا گئے
Oct 04, 2018 | 19:18