مکتوب دوبئی
طاہر منیر طاہر
قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے کمرشل فونصلر ڈاکٹر ناصر خان کے اعزاز میں تقریب
ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم یو اے ای کی طرف سے قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر خاں کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم کے بانی و صدر راجہ ابوبکر آفندی کے بغیر نائب صدر یاسر تنولی، چیئرمین بنارس تنولی، جنرل سیکرٹری سرفراز خان، صداقت حسین شاہ صدر ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم دوبئی، طارق محمود اعوان سینئر نائب صدر سید عالم چیئرمین اور غلام صدیق اعوان وائس چیئرمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ناصر خان کی قونصلیٹ میں خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ فورم کے ارکان کی طرف سے ڈاکٹر ناصر خان کی خدمات کے سلسلہ میں انہیں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور خوبصورت پیٹنگ بطور تحفہ پیش کی گئی۔ اس موقع پر راجہ ابوبکر آفندی نے کہا کہ ڈاکٹر ناصر خاں ایک انتہائی محنتی اور ایماندار افسر ہیں انہوں نے اپنے عرصہ تعیناتی کے دوران پاکستان اور یو ا ے ای کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ یہاں کے پاکستانی بزنس مینوں کو بزنس کی نئی راہیں متعارف کرائی ہیں اور مختلف ایگزی بیشن کے ذریعے پاکستانی پراڈکٹس کو متعارف کرایا ہے۔ ان کے دور میں پاکستانی آموں کو بطریق احسن متعارف کرایا گیا جس سے پاکستان سے یہاں آم کی برآمد میں اضافہ ہوا۔ ڈاکٹر ناصر خان نے بزنس مین طبقہ کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی متعدد و عملی اقدامات کئے جس پر بزنس کمیونٹی ان کی شکر گزار ہے۔ اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے موقع پر کمرشل قونصلر ڈاکٹر ناصر خان نے ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز…… یو اے ای کے اراکین کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان میں بھی رہ کر اوورسیز پاکستانیز کی خدمت کرتے رہیں گے۔ تقریب کے آخر میں تقریب کے مزیبان راجہ ابوبکر آفندی بانی و صدر ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم نے تقریب میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ شرکائے تقریب کی تواضع پرتکلف لنچ سے کی گئی۔