نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئی ہیں۔ ڈھاکہ میں حکام کے مطابق شیخ حسینہ اس دوران تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے ایک معاہدے پر دستخط کریں گی ساتھ ہی وہ روہنگیا مہاجرین کو میانمار واپس بھیجنے کے اپنے منصوبے پر بھارتی حمایت حاصل کرنے کی کوشش بھی کریں گی۔ تقریباً چالیس ہزار روہنگیا مہاجرین بھارت کے مختلف علاقوں میں بھی پناہ لئے ہوئے ہیں۔ بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ان کی ملاقات ہفتے کے دن متوقع ہے۔