لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز میں میچ ریفری سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ بون کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان آکر اچھا لگا ہے۔ گذشتہ 10 سال سے کچھ ایسے مسائل سامنے آئے جو کسی کے قابو میں نہیں تھے۔ پاکستان میں کرکٹ کھیل کی بہتری اور یہاں موجود شائقین کرکٹ کے جوش کو برقرار رکھنے کے لیے کھیلی جاتی ہے۔ اپنے ملک میں غیرملکی ٹیموں کو کھیلتا دیکھ کرنوجوان کھلاڑی کرکٹ کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ڈیوڈ بون نے قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا روانگی سے قبل اہم مشورے بھی دئیے ہیں۔ ڈیوڈ بون نے کہا کہ آسٹریلیا میں بڑے گراؤنڈز اور مختلف پچز ہونگی۔سیریز میں کامیابی کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز کو گیند کی رفتار اور باؤنس کو فوقیت دینا ہوگی۔سابق آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی کھلاڑیوں کو سیریز کے دوران تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی ہداہت کرتے ہوئے اپنے مزاج کے مطابق کرکٹ کھیلنے کامشورہ دیا ہے۔
پاکستان آکر اچھا لگا‘دورہ آسٹریلیا میں تحمل سے کھیلنا ہوگا: ڈیوڈ بون
Oct 04, 2019