واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی سابق وزیر خارجہ‘ ہلیری کلنٹن نے کہا اگر انہوں نے اپنی زندگی میں اب تک کوئی سب سے جرات مندانہ کام کیا تو وہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے طلاق نہ لینا ہے۔ہلیری کلٹن اپنی کے ہمراہ امریکی ٹی وی کے مارننگ شو کا حصہ بنیں، جہاں وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنی کتاب دی گٹسی ویمن کی تشہیر کیلیے جلوہ گر ہوئیں تھی۔اس دوران شو کی میزبان ‘ہلیری سے سوال کیا کہ انہوں نے بیٹی کے ہمراہ یہ کتاب تحریر تو کی لیکن خود اپنی زندگی میں ایسا کیا کام کیا ہے جسے وہ جرات مندانہ سمجھتی ہوں؟۔