ممنوعہ اجزاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پرتین فوڈپوائنٹس سر بمہر

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ممنوعہ اجزاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پرتین فوڈپوائنٹس کو سر بمہر کردیا متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصو لوں کی خلاف ورزیوں پر54,000 کے جرمانے عائد کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء تلف کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، زائدالمیعاد،ناقص اشیاء کے استعمال،ملازمین کے میڈیکل کی عدم دستیابی،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر رحمان فوڈاینڈ کیٹرنگ جبکہ جہلم میںکارروائی کے دوران المدینہ ریسٹورنٹ کو سیل کر دیااسی طرح مٹھائی کی تیاری میںکیمیکلز،کھلے رنگوں کے استعمال،غلط لیبلنگ کی عدم موجودگی،پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بہتات پر شیریں محل سویٹس اینڈ بیکرزکو سر بمہر کیا گیا۔علاوہ ازیں راولپنڈی اور اسکے گردونواح میں چیکنگ کرتے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی، ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی اورسٹوریج کے ناقص انتظامات پر بھاری 54,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ڈویژن بھرمیں کارر وائیوں کے دوران زائد المیعاد اشیائے خورونوش، حشرات زدہ مٹھائیاں اور مضر صحت خوراک تلف کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن