ہم اپنے ہمسائیوں کے ساتھ مفاہمت چاہتے ہیں اور ہم کشیدگی کے حامی نہیں:محمد جواد ظریف

Oct 04, 2019 | 12:00

ویب ڈیسک

ایران نے سعودی عرب کی پالیسی میں تبدیلی کا خیرمقدم کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے ٹی وی نے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے بیان کاحوالہ دیا ۔جس میں انہوں نے کہاکہ ہم اپنے ہمسائیوں کے ساتھ مفاہمت چاہتے ہیں اور ہم کشیدگی کے حامی نہیں ہیں ۔اس سے پہلے ایرانی وزیرخارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ ان مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا موقع ہمیشہ موجود رہا ہے ۔

مزیدخبریں