اسلا م آباد (وقائع نگار) سی ڈی اے بورڈ نے اسلا م آبادکے زون فور میں دو نجی فرموں کی فارم ہاوس سکیموں کی اصولی طورپر منظوری دے دی ہے سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین سی ڈی اے عامرعلی احمد کی زیر صدارت ہوا جس میں دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ممبر پلاننگ و ڈیزائن نے بورڈ کے سامنے زون فور کے سب زون ( ڈی ) میں بحریہ انکلیو فیزٹو کی فارم ہاوسز کی سکیم کی سمری پیش کی جس کے تحت نجی فرمزون فور میں 34سو کینال پر چار سے دس کینال پر مشتمل فارم ہاوس کی سکیم بنائے گی جس میں 80فیصد ایریا گرین کریکٹر کے طورپر رکھا جائے جبکہ دوسری سکیم میں بورڈ کو بتایا گیا کہ نجی فرم آئی بی زون فور میں 16ہزار کینال پر اپنی فارم ہاوسز کی سکیم بنارہی ہے لہذا سی ڈی اے ان سکیموں کو شروع کرنے کے لیے ان سوسائیٹوں کو اجازت نامہ دے بورڈ نے متعلقہ شعبہ جات کو دہدایات جاری کی ہیں جب یہ دونوں سکیمیں امانٹیز کی زمین سی ڈی اے کو ٹرانسفر کروادیں تو انہیں این او سی جاری کیا جائے بعدازاں بورڈ نے مذکورہ دونوں کو این او سی جاری کرنے کی اصولی طورپر منظوری دے دی ہے بورڈ نے سیکٹر آئی بارہ کی ری پلاننگ کے نتیجے میں کی جانے والی ترمیم کی بھی منظوری دی ہے جس کے تحت منسوخ کیے گئے پلاٹس کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایک سیکٹر میں گلیوں کی چوڑائی کو کم کیا گیا ہے علاوہ ازیں بورڈ نے فیض آباد میں ایک ڈی کلاس اڈے کی سمری کو مسترد کردیا ہے ۔