اسلام آباد(خبر نگار)وزارت پوسٹل سروسز میں ڈی جی پوسٹ کے حکم پر پوسٹل سروسز کے گریڈ انیس اور بیس کے تیرہ افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈی جی پی پی او اسلام آباد کیپٹن(ر)خالد زمان کو عبدالرزاق کی جگہ ڈائریکٹر ای سی او پوسٹل سٹاف کالج، ڈائریکٹر ای سی او پوسٹل سٹاف کالج عبدالرزاق کو پوسٹ ماسٹر جنرل نارتھ پنجاب راولپنڈی، پوسٹ ماسٹر جنرل نارتھ پنجاب راولپنڈی حافظ ظفر علی ملک کو ڈپٹی ڈی جی ایڈمن ڈائریکٹوریٹ جنرل ، ڈپٹی ڈی جی ایڈمن ڈائریکٹوریٹ جنرل حسن اخترخان کو پوسٹ ماسٹر جنرل سینٹرل پنجاب سرکل لاہور،پوسٹ ماسٹر جنرل سینٹرل پنجاب سرکل لاہورخالد جاوید کو جنرل مینجر پوسٹل لائف انشورنس لاہور،جنرل مینجر پوسٹل لائف انشورنس لاہورشعیب علی جعفری کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آئی اینڈ وی)ڈائریکٹوریٹ جنرل پی پی او اسلام آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آئی اینڈ وی)ڈائریکٹوریٹ جنرل پی پی او اسلام آبادزبیر اسلم کو جنرل مینجر پوسٹل لائف انشورنس کراچی، جنرل مینجرپوسٹل لائف انشورنس کراچی منظور احمد کو پوسٹ ماسٹر جنرل میٹروپولیٹن سرکل کراچی، پوسٹ ماسٹر جنرل میٹروپولیٹن سرکل کراچی خواجہ عمران رضا کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ایس آئی) ڈائریکٹوریٹ جنرل پی پی او اسلام آباد لگادیاہے۔اسی طرح سے گریڈ انیس کے پوسٹل سروسز کے جن چارافسران کو تبدیل کیاگیاہے ان میں محمد اسلم کو ڈائریکٹر پوسٹل لائف انشورنس اسلام آباد،نعیم کواحمد ڈپٹی پوسٹماسٹر جنرل (ایڈمن) ،فضل کریم مغل کو ڈپٹی پوسٹماسٹر مظفر آباد اور نصیرمحمود کو ڈائریکٹر ایڈمن اسلام آباد لگایاگیاہے۔