چاند پر اپالو 11 کی کامیاب لینڈنگ کے 50سال مکمل ہونے پر تقریب

Oct 04, 2019

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)چاند پر اپالو11کامیابی سے اترنے کے 50سال (گولڈن جوبلی)مکمل ہونے کی خوشی میں اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اپالو11 کی طرز کے گولڈن ماڈل کے ساتھ ساتھ تاریخی سپیڈ ماسٹر مون واچ کی رونمائی کی گئی۔تقریب کا اہتمام بین الاقوامی گھڑی ساز کمپنی اومیگا اور پاکستان کی ایک بڑی درآمدی کمپنی سورنج کے تعاون سے کیا گیا۔ تقریب میں شو بز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے نامور ستاروں نے شرکت کی۔ ان میں ایمل خان، ولید صدیقی، اوزیلڈم، معظم علی خان، حریم فاروق ، زینب ملک، راحیل رائو اور سنبل طارق شامل تھے۔ تقریب کے مہمانا ن کو بتایا گیا کہ 21جولائی1969کو نیل آرم سٹرانگ اور بز الڈرن اپالو 11کے ذریعے چاند پر اترے۔ نیل آرم سٹرانگ چونکہ اپالو11کے کمانڈر تھے اس لیے وہ چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان تھے۔ اس وقت وہ اپنی سپیڈ ماسٹر 105.012 اپنے لونر ماڈیول میں چھوڑ گئے کیونکہ اس کے الیکٹرک ٹائمر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ جس کے بعد بز الڈرن کی سپیڈ ماسٹر نے پہلی گھڑی کا اعزاز اپنے نام کیا جو چاند پر سب سے پہلے پہنی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سورنج کے سی ای او رمیز ستار کا کہنا تھا کہ اپالو11 کے چاند پر لینڈنگ کے50سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میںتقریب کا اہتمام کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ اس موقع پر ہم اومیگا کے تعاون سے پاکستان میں اپنے صارفین کیلئے سپیڈماسٹر مون واچ لانچ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں