27 فروری کو ہم نے ہی اپنا ہیلی کاپٹر گرایا،بھارتی ائیرچیف نےاپنی نا اہلی کااعتراف کرلیا

بھارتی ائیرچیف راکیش کمارسنگھ نےاپنی نا اہلی کااعتراف کرلیا.بھارتی فضائیہ کے سربراہ راکیش کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ اس حوالے تحقیقات کو مکمل کرلیا گیا ہے جس میں پایا گیا کہ ہمارے اپنے میزائل نے غلطی سے ہیلی کاپٹر کو ہدف بنایا۔

جموں کشمیر میں اپنےہیلی کاپٹرکومار گرانا بہت بڑی غلطی تھی ,ان کا کہنا تھا کہ ہم اعتراف کررہے ہیں کہ یہ ہماری غلطی تھی اور ہم دو افسران کے خلاف کارروائی بھی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ ایسا حادثہ مستقبل میں نہ ہو۔بھارت کا  ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن