وہاڑی (خبر نگار) وہاڑی انجمن پٹواریان نے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا رانا اورنگزیب کے تبادلہ کے خلاف تحصیل آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج کی قیادت سرپرست اعلی انجمن پٹواریان مہراسلم چدھڑ، ضلعی صدر ارشد چٹھہ،طاہر جاوید،فخرالدین و دیگر نے کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مہر اسلم چدھڑ، فخرالدین ودیگر نے کہاکہ سکول میں کرونا ایس او پیز چیک کرنے گئے اے سی کے خلاف تصویرکا صرف ایک رخ دیکھ کرکارروائی کردی گئی مذکورہ سکول کے ذمہ ساڑھے تین کروڑ روپے حکومت کی رقم واجب الادا ہے۔ پیسے دینے سے بچنے کیلئے قبضہ مافیانے اے سی کا بلاجواز تبادلہ کروایا ۔ اے سی کی دوبارہ بورے والا تقرری تک کوئی ریونیو اکٹھا نہیں کریں گے۔ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال و احتجاج جاری رکھیں گے۔