ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چھاتی کو کھولے بغیر دل کی پیچیدہ امراض کے آپریشن کا آغاز ہو گیا ، گزشتہ روز اس سلسلے میں دو آپریشن بھی کئے گئے جس میں مریض کے دل کا ایک والو بھی تبدیل کیا گیا۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر رانا الطاف احمد ، پروفیسر حیدر زمان ، ڈاکٹر یاسر خاکوانی کی ٹیم نے کارڈیالوجی ہسپتال میں پیچیدہ آپریشن کا آغاز کیا جو کہ جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن اور سرجری ہے ، جدید قسم کے آپریشن کے بعد مریض کو تیسرے دن ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا سکے گا اور اس آپریشن کے بعد درد کا تناسب بھی کم محسوس ہو گا ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو واسکولر ڈزیزز کراچی کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر پرویز چوہدری اور ان کی ٹیم نے بھی ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا ۔