کارڈیالوجی ہسپتال ملتان  میں سینے کو کھولے بغیر دل کے آپریشن کا آغاز

Oct 04, 2020

ملتان (سپیشل رپورٹر) ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چھاتی کو کھولے بغیر دل کی پیچیدہ امراض کے آپریشن کا آغاز ہو گیا ، گزشتہ روز اس سلسلے میں  دو آپریشن بھی کئے گئے  جس میں مریض کے دل کا ایک والو بھی تبدیل کیا گیا۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر رانا الطاف احمد ، پروفیسر حیدر زمان ، ڈاکٹر یاسر خاکوانی کی ٹیم نے کارڈیالوجی ہسپتال میں پیچیدہ آپریشن کا آغاز کیا  جو کہ جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن  اور سرجری ہے ،  جدید قسم کے آپریشن کے بعد مریض کو تیسرے دن ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا سکے گا  اور اس آپریشن کے بعد درد کا تناسب بھی کم محسوس ہو گا ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو واسکولر ڈزیزز کراچی کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر پرویز چوہدری اور ان کی ٹیم نے بھی ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا ۔

مزیدخبریں