درآمدی گندم آنے کے باوجود قیمتوں میں تیزی کا رجحان

Oct 04, 2020

رحیم یار خان ( بیورو رپورٹ ) لاکھوں ٹن درآمدی گندم آنے کے باوجود اندرون ملک گندم کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان۔رحیم یار خان میں گذشتہ دو روز کے دوران گندم کی قیمتیں 50 روپے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 200 روپے فی چالیس کلو گرام تک پہنچ گئیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران گندم کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آئے گا۔ذرائع کے مطابق بیرونی منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی گندم کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے جس کے باعث کئی گندم درآمدی معاہدے بھی منسوخ  ہو گئے ہیں  مزید معلوم ہوا ہے کہ رواں برس پاکستان سے افغانستان کو گندم اسمگلنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث پاکستان میں گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی کا رجحان سامنے آ رہا ہے۔

مزیدخبریں