گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کیلئے اسلام آباد میں مظاہرہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) گلگت بلتستان کے عوام نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور گلگت کو عبوری آئینی حیثیت دینے کا مطالبہ کیا، جس میں گلگت بلتستان کے نگراں وزراء نے بھی شرکت کی۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں گلگت بلتستان کے عوام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ کے حکومتی فیصلے کے حق میں نعرے بازی کی، شرکاء نے پانچواں صوبہ گلگت بلتستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے جبکہ مودی اور ہندوستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا آئینی صوبہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا حق ہے۔ آئینی صوبہ کے حق میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے۔ صوبہ بنانے کے اعلان پر گلگت بلتستان کے عوام وفاقی حکومت و پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے کشمیر کاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...