اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے

اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان سے)اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 9نوٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں۔سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ22کے آفسر ڈاکٹر ندیم شفیق ملک کو ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔پاس گروپ کے دو آفسران نے او ایس ڈی کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے، ان میں ایک گریڈ 22کے آفسر محمد علی شہزادہ اوردوسرے گریڈ17کے آفسر وقار علی خان ہیں ۔پاس گروپ کے گریڈ 18کی آفسر سعدیہ حیدرکا تبادلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وزارت داخلہ اسلام آباد کردیا گیا ہے۔پاس گروپ کے گریڈ 19کے آفسر کیپٹن ریٹائرد عادل اقبال جو کے پی کے(پشاور )میں تعینات تھے کی ایک سال کی ایکس پاکستان لیو منظور کرلی گئی ہے، وہ ماسٹر کرنے کے لیے پوورٹی اینڈ ڈویلپمنٹ یونیورسٹی آف یوکے (SOSSEX)جا رہے ہیں وہ 21ستمبر 2020سے 30ستمبر2021تک چھٹی پر ہوں گے۔پاس گروپ کے گریڈ21کے آفسرسید وقار الحسن جو پلاننگ ڈویژن میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیں کی 120دن کی چھٹی منظور کرلی گئی ہے وہ یکم اکتوبر 2020سے چھٹی پر چلے گئے ہیں۔پی ایس پی گروپ کے گریڈ18کے آفسر محمد نوید کا تبادلہ پنجاب سے بلوچستان کردیا گیا ہے ، انہیں فوری طور پر بلوچستان کی صوبائی حکومت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ایس پی گروپ کے گریڈ 18کے آفسر واحد محمود جو کے پی کے میں تعینات تھے کو پنجاب ٹرانسفر کردیا گیا ہے انہیں فوری طور پر پنجاب کی صوبائی حکومت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے آفسر محمد عدیل اشرف جو وزارت صحت میں ڈی ایس تھے کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈویژن لگا دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...