نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نریندر مودی نے چین سے بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا متنازعہ سرحد کوہ ہمالیہ سے ملانے والی سرنگ کا افتتاح کر دیا جس کے نتیجے میں سرحد تک پہنچنے کیلئے بھارتی فوجیوں کو بہت ہی کم وقت لگے گا۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرنگ بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیشکو لداخ کے متنازعہ سرحد کا علاقے سے ملائے گی جہاں بھارتی فوج اور چین کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ شمالی ریاست میں چالیس کروڑ ڈالر سے تعمیر ہونے والی 9 کلو میٹر سرنگ سے ہمالیہ کے پہاڑی علاقے میں جانے والی مسافروں کیلئے مطلوبہ فاصلہ پچاس کلو میٹر اور چار گھنٹے کم ہو جائیگا۔ بھارت کے مطابق شدید سرد علاقے میں سرنگ کی تعمیر کیلئے سال بھر میں صرف چھ ماہ کام ممکن تھا اور تین ہزار میٹر بلند علاقے میں تعمیر سرنگ انجینئرنگ کا شاہکار ہے خیال رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان رواں برس جون میں لداخ کی متنازع سرحد پر جھڑپیں ہوئی تھیں جو بعد ازاں شدت اختیار کر گئیں تھیں جس کے نتیجے میں بھارت کے بیس سے زائد فوجی مارے گئے تھے جبکہ چین نے اپنے نقصان سے آگاہ نہیں کیا تھا ۔ ہمالیہ سرنگ کے افتتاح کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم نے سرحد انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے تمام تر توانائی صرف کی ہے ملک میں اس طرز کی سڑکیں پل اور سرنگ کی تعمیر کی مثال نہیں ملتی۔
بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، مودی نے چین سے متصل متنازعہ پر سرنگ کا افتتاھ کردیا
Oct 04, 2020