باکو (انٹرنیشنل ڈیسک،نوائے وقت رپورٹ) آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ ساتویں روز میں بھی جاری رہی آذر بائیجان کے مقبوضہ علاقے کارا باخ پر بڑے حملے میں مزید 52آرمینی فوجی ہلاک ہو گئے۔آذری وزارت دفاع نے آرمینیا کے بھاری اسلحہ کو تباہ کرنے کی مزید فوٹیج جاری کر دی ہے ،کارا باخ کے مقبوضہ علاقے کو بازیاب کروانے کیلئے پیش قدمی جاری ہے ۔جنگ بندی کیلئے فرانسیسی صدر میکرون نے دونوں ممالک کے صدور سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا آذربائیجان صدر الہام کا کہنا ہے کہ کارا باخ کا مقبوضہ علاقہ آزاد کروانے کیلئے مزید 30 سال انتظار نہیں کر سکتے۔ایران نے انتباہ کیا دونوں ممالک ہمارے علاقے میں گولے نہ پھینکیں۔