لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج کی رخصت کی بنا پر مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 31 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت کے جج شاکر حسن کے رخصت کے باعث ڈیوٹی جج خالد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت پر رانا ثناء اللہ حاضری کیلئے اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ رانا ثناء اللہ پر 15 کلو منشیات سمگل کرنے کا الزام ہے۔
جج کی رخصت‘ رانا ثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی
Oct 04, 2020