وہاڑی (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر بورے والارانا اورنگزیب کے ٹرانسفرکے خلاف ضلعی انجمن پٹواریان کا احتجاجی مظاہرہ، اسسٹنٹ کمشنرکو واپس بوریوالہ تعینات کرنے کا مطالبہ۔ ضلع بھر کے پٹواریوں نے مطالبات کی منظوری تک ریونیو اکٹھا کرنے سے انکارکردیا۔ وہاڑی انجمن پٹواریان نے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا رانا اورنگزیب کے تبادلہ کے خلاف تحصیل آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مہر اسلم چدھڑ، فخرالدین ودیگر نے کہاکہ سکول میں کروناایس او پیز چیک کرنے گئے اے سی کے خلاف تصویرکا صرف ایک رخ دیکھ کرکاروائی کر دی گئی۔ مذکورہ سکول کے ذمہ ساڑھے تین کروڑ روپے حکومتی کی رقم واجب الادا ہیں۔ پیسے دینے سے بچنے کیلئے قبضہ مافیانے اے سی کا بلاجواز تبادلہ کروایا۔ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال و احتجاج جاری رکھیں گے۔