وہاڑی/ مردان (نامہ نگار+ نیٹ نیوز) میلسی میں 11ماہ قبل 2معصوم بچیوں کو ریپ کے بعد قتل کیس کا فاضل جج نے فیصلہ سنا دیا۔ ملزم اظہرکو3مرتبہ پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔ تھانہ صدر میلسی کی حدود بستی چمن آباد میں11ماہ قبل درندہ صفت ملزم اظہرنے اپنی رشتہ داردومعصوم بچیوں7 سالہ ثانیہ اور5سالہ فوزیہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔ مقدمہ کی سماعت کے بعد ایڈیشنل اینڈ سیشن جج میلسی جہانگیراشرف نے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔ دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن عدالت مردان نے جرم ثابت ہونے پر مجرم جان محمد کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ بخشالی میں 2019ء میں 4 سالہ بچی کے ساتھ مجرم زیادتی کی کوشش کر رہا تھا والد اور دیگر نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا عدالت نے ملزم کو گیارہ لاکھ روپے جرمانے کا حکم بھی دیدیا گیا ۔