لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی شعبے سے وابستہ ہوں ' یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے فن کو اپنی نئی نسل کو منتقل کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں،نوجوانوں کیلئے ایسی مثال بنے جسے دیکھ کر ان میں عملی زندگی میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو اور وہ ملک وقوم کے ترقی و خوشحالی کیلئے نیک نیتی سے جدوجہد کریں،الحمرا کے ادبی وثقافتی سلسلے ’’کچھ یادیں،کچھ باتیں‘‘ کو شروع کرنے کا مقصد بھی یہی تھا۔فاروق قیصر نے کہا کہ فن کو آگے بڑھانے کیلئے بڑی تگ و دو کر رہا ہوں،جیسے استادوں نے سیکھایا ویسے میں نوجوان نسل کو اس فن کی وسعتوں کے بارے آگہی کیلئے کوشاں رہتا ہوں۔ اچھا استاد کا ملنا خوش قسمتی ہوتی ہے۔
فن کی نئی نسل کو منتقلی کیلئے ٹھوس اقدامات ذمہ داری ہے : منیزہ ہاشمی
Oct 04, 2020