مصر میں ڈھائی ہزار سال پرانی 59 حنوط نعشیں دریافت 

Oct 04, 2020

لاہور (نیٹ نیوز) مصر میں ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی کے دوران تقریباً ڈھائی ہزار برس قبل دفن کی گئیں 59 حنوط شدہ لاشیں دریافت کی ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دریافت ہونے والی یہ حنوط شدہ لاشیں بہترین حالت میں ہیں اور انہیں لکڑی کے تابوتوں میں بند کیا گیا تھا۔ ماہرین نے میڈیا کی موجودگی میں ان میں سے ایک تابوت کو کھولا جس پر رنگ برنگی نقش و نگار بنے ہوئے تھے۔ یہ 59 حنوط شدہ لاشیں قاہرہ کے جنوب میں واقع سقارۃ کے قبرستان میں کھدائی کے دوران دریافت ہوئیں جو کہ یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا علاقہ ہے۔ بتایا کہ دریافت ہونے والی حنوط شدہ لاشیں تقریباً 2500 سال قبل دفنائی گئیں اور ان کا تعلق قدیم مصر میں چھٹی یا ساتویں صدی قبل مسیح کے زمانے سے ہے۔

مزیدخبریں