راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) پاکستان مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی حلقہ این اے 62راولپنڈی شہر کی یونین کونسلوں کے وائس چئیر مینوں کی قائم ’’ ایکشن کمیٹی ‘‘ کے اجلاس میں وائس چئیر مینوں صابر صدیقی ، عرفان عظیم مغل ، سفیر کھوکھر ، آصف اقبال ، شیخ فرحان ، راجہ جمیل ، شیخ حسن جبار ، صالحین قریشی ، اے ڈی عباسی ، یامین کیانی ، شیخ آصف ظہور ، چوہدری نعیم ،نوید شاہ ،راجہ شکیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات کے بعد حلقہ این اے 62کو ’’ لاوارث ‘‘ سمجھ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر کارکنوں ،چئیر مینوں ،وائس چئیر مین ،کونسلروں ،لیڈی کونسلروں کو کسی بھی مشاورت اور تنظیم سازی میں اعتماد میں نہیں لیا جاتا جبکہ این اے 62راولپنڈی شہر کے دل میں واقع ہے ہم نے گزشتہ دس سال اس حلقہ میں قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے بلدیاتی الیکشن میں 27میں سے 24بلدیاتی حلقوں میں چئیر مین ،وائس چئیر مین شیر کے نشان پر منتخب ہوئے ہیں ہم لوگ گزشتہ 30،35سال سے مسلم لیگ اور قائد میاں محمد نواز شریف سے وابستہ ہیں اور رہیں گے اگر مقامی قیادت نے رویہ تبدیل نہ کیا تو نہ صرف ہر سطح پر احتجاج کریں گے بلکہ اعلیٰ قیادت کے سامنے اپنی گزارشات بھی رکھیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے ہر کارکن کو قائد میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز شریف پر مکمل اعتماد ہے۔
این اے 62،سینئر لیگی کارکنوں اور عوامی نمائندوں کیساتھ مشاورت نہیں کی جاتی
Oct 04, 2020