جی13 کے رہائشیوں کیلئے انڈر گرانڈ ٹینک ، پمپ ہاؤس اور مانٹیرنگ روم کا افتتاح

اسلام آباد(نوائے وقت رپو رٹ )ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی وسیم حیات باجوہ نے سیکٹر G-13اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے 2لاکھ گیلن کے انڈر گرانڈ ٹینک ، پمپ ہاؤس اور مانٹیرنگ روم کا افتتاح کیا ۔ اس اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت سے رہائشیوں کے پانی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوجائے گا ۔ یہ منصوبہ 8ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا ہے ۔ اس منصوبے کے علاوہ ایک سال کی مدت میں سیکٹر G-13میں تین پبلک پارکس عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں ۔  ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی وسیم حیات باجوہ نے کہا کہ رہائشیوں کے ساتھ مل کر مزید منصوبوں کو دسمبر تک مکمل کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ G-13سیکٹر میں باقی پانچ پارکس پر کام جاری ہے اورکھیلوں کی سہولتوں کے حوالے سے پانچ پلے گرانڈز پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اور پینے کے صاف پانی کے حوالے سے چھ فلٹریشن پلانٹس مکمل ہوگئے ہیں اور عوام الناس کے لیے کھول دیئے گئے ہیںنیز تمام سیکٹر میں سٹریٹ لائٹ لگا دی گئی ہیں اور ساتھ ہی سیکورٹی کے معاملات کو مزید بہتر کیا جائے گا۔سیکٹر G-13میں چار انکوائری دفاتر بھی بنائے گئے ہیں تاکہ عوام کی مشکلات کو حل کیا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن