اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلد یاتی اور قومی الیکشن میں بھر پور کامیابی حا صل کر کے اسلام آباد میں رُکا ہو تعمیر و ترقی کا سفر ایک بار پھر برق رفتاری سے شروع کر یگی ، جماعت اسلامی کے اُمیدواران نے رابطہ عوام مہم اور بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا بھر پور آغاز کردیاہے ، انھوں نے کہا وقت آپہنچا ہے کہ شہری اپنی محرومیوں اور مسائل کے حل کیلئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کر یں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی ٹین میں کار نر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،اس موقع پر ناظم علاقہ ڈاکٹر طاہر فاروق ، احسان اللہ قریشی اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی ملک میں غریب کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،ان لٹیروں سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ غریب ، کسان اور مزدور متحد ہو کر شاندار اسلامی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہو جائیں،ڈاکٹر طاہر فاروق نے کہا اسلام آبادصحت ، تعلیم ، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہے تو ملک کے دیگر علاقوںکا کیا حا ل ہو گا ، 22لاکھ آباد ی پر مشتمل دارالحکو مت کے رہنے والے مرد وخواتین صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ، اسلام آباد میں 1123افراد کے لئے ایک بیڈ ہے جوشہریوں کو فراہم کردہ صحت کی سہولیات کی ناکافی ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔