بارسلونا سے لوئیس سواریز کے جانے پر لیونل میسی کی تنقید

کراچی  (اسپورٹس رپورٹر)ہسپانوی کلب بارسلونا سے معروف فٹ بالر لوئس سوریز کے نکلنے پر سٹار فٹ بالر میسی نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ذمہ دار کلب کے چیف ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سٹار فٹ بالر لیونل میسی نے بارسلونا کی جانب سے لوئس سوریز کو کلب سے نکالنے کے اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھی زیادہ اچھے برتا کے مستحق تھے۔میسی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ لوئیس سواریز کو کلب سے نہیں نکالنا چاہیے تھا۔ سواریز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میسی نے کہا کہ انہیں کسی اور ٹیم کے لباس میں دیکھنا میرے لئے حیران کن ہوگا۔لوئیس سوریز کا شمار بارسلونا کلب کی تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے انفرادی اور اجتماعی طور پر بہت کامیابیاں سمیٹیں۔ واضح رہے کہ یوراگوئے سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر لوئس سوریز بارسلونا کلب کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔انہوں نے 283 میچوں میں حصہ لیا اور 198 گول کئے۔ 

ای پیپر دی نیشن