مستقبل میںمزید اچھی کارکردگی کودکھاوںگا: شاداب خان

Oct 04, 2020

ملتان (سپورٹس رپورٹر)نادرن کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ بطور کپتان انجوائے کررہا ہوں خود منوانا ہوتا ہے اس لئے اپنی صلاحیتوں کو آزما رہا ہوں مگرمجھے معلوم ہے میں اس سے بہتر کرسکتا ہوں آنے والے میچوں میں اس سے اچھی کارکردگی کو دکھاوں گا،میچ کے بعدگفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ہم نے پہلے کھیلنے کا فیصلہ سوچا ہوا تھاٹاس ہارنے بعد جب بیٹنگ ملی تو کوئی مشکل پیش نہیں آئی ہمارے اوپنر ابھی تجربہ کار نہیں ہیں اس لئے ان سے غلطیاں ہوئیں امید ہے وہ اگلے میچوں میں اچھی پرفامنیس دیںگے ، سنٹرل پنجاب کے کپتان سعد نسیم کاکہنا تھا کہ عابدعلی کاآوٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا جس کے بعد تھوڑا پریشر آگیا ،شاداب کا اوور بھی اہم تھاشروع  میں مس فیلڈ ہوئی ورنہ سکور اور بھی کم ہوتا۔

مزیدخبریں