مخبری کے شبہ پر بااثر افراد نےایک شخص کو گولیاں مار دیں

Oct 04, 2020

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ صدر کے علاقے ڈیرہ موچیاں والہ میں مخبری کے شبہ پر شاہد کشمیری نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ سجاد نامی شخص کو گولیاں مار دی، ملزمان کو رنجش تھی کہ سجاد نے کچھ عرصہ قبل پولیس کو مخبری کی تھی۔ اسی رنجش پر شاہد کشمیری نے آج دھاوا بول کر سجاد کو گولیاں مار کر فرار ہوگئے، پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کرادیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں