سکھر(بیورو رپورٹ)شہری مسائل کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام نیو تعلقہ سکھر یوسی 18کا اجلاس مدرسہ عربیہ دارالقرآن مائکرو ٹاور میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت جے یو آئی رہنما و شہری اتحاد ضلع سکھر کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد نے کی اجلاس میں شہری مسائل کے حل کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ، اجلاس میں حافظ محمد شعبان شیخ ، مولانا عارف الحسینی ، مولانا خدا بخش چاچڑ، مفتی اعظم مہر ، احسان عباسی ، مولانا غلام اللہ بروہی، حافظ اسد اللہ شیخ سمیت دیگر عہدے داروں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ شرکاء کا کہنا تھا کہ سکھر شہر کو تباہ کرنے کے اصل ذمہ دار سکھر کے منتخب نمائندگان اور نام نہاد سیاستدان ہیں جن کی بدولت آج سندھ کو تیسرا بڑا شہر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے جسکا احتساب سکھر کی عوام اب خود کریگی ، سکھر میونسپل کارپوریشن کے افسران کی عدم توجہی کے باعث شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، آئے روز ڈرنیج سسٹم ناکارہ ہو جانے کی وجہ سے گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہے شہر کے تجارتی و کاروباری مرکز سمیت رہائشی علاقوں میں صفائی کا فقدان ہے ،سکھر میونسپل کارپوریشن اپنی ناقص کارکردگی کو بہتر بنانے کے بجائے تاجر برادری سمیت شہریوں کو نت نئے ٹیکس لگا کر مزید پریشان کر رہی ہے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذر ہو گئے ہیں۔
شہری صاف پینے کے پانی کیلئے ترس رہے ہیں اور بلدیہ اعلیٰ سکھر شہریوں سے گندے اور بدبو دار پانی کی مدمیں نرخ وصول کرنے کی سازش کر رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی شہری مسائل کے حل کیلئے خاموش نہیں بیٹھی گی اور شہر اور شہریوں کے حقوق کیلئے ہر پلٹ فارم پر آواز بلند کریگی ۔