ملتان(سپیشل رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 2 ہزارنقدی جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ عدالت میں پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا کے مطابق ملزم اسحاق کے خلاف شراب برآمدگی کا مقدمہ رواں سال درج کیا گیا تھا ملزم کو مشکوک جان کر پولیس نے روکا جو فرار ہونے میں ناکام رہا اور پولیس نے ملزم کو دھر لیا تھاجس سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی۔