لاہور : وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لاہور نے نوازشریف اورمریم کا پاکستان اوراس کی فوج کے خلاف بیانیہ یکسرمسترد کردیا.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پچھلے ہفتے نوازشریف نے لندن میں جس سفارتخانے جاکر خفیہ ملاقات کی ،اس خفیہ ملاقات کا جواب دینا پڑے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہیں بکے گا، مسلم لیگ کا ووٹر ہو یا کوئی بھی وہ پاک فوج سے محبت کرتا ہے ۔
گزشتہ روزاپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں مسلم لیگ ن نے احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا تھا ۔