ملتان ( خبر نگار خصوصی ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت5 ارب 11کروڑ روپے سے تیلدار اجناس کی کاشت کے فروغ کا قومی منصوبہ جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی کینولہ کی کاشت پر بذریعہ واؤچر 5 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ صوبہ پنجاب کے رجسٹرڈ کاشتکاروں کو کینولہ کی کاشت پر 20 ایکڑ تک سبسڈی فراہم کی جائے گی۔