وہاڑی (کرائم رپورٹر+خبر نگار )وہاڑی ونواح میں غیر معیاری نمکو ٗ بسکٹ ٗ چپس کی منی فیکٹریز قائم ٗ حکام خاموش تماشائی۔ علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ نان رجسٹرڈ کمپنیوں کی تیارکردہ ناقص وغیرمعیاری چیزیں کھاکر ہزاروں بچے خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ محکموں کی مجرمانہ غفلت کے باعث بااثر افراد نے علاقہ کے مختلف گلی محلوں اور دیہات میں منی فیکٹریاں قائم کررکھی ہیں۔ جہاں پر غیر معیاری بسکٹ ٹافیاں نمکو چپس وغیرہ تیار کرکے کریانہ کی دکانوں پر فروخت کی جارہی ہے۔ سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے۔