ملتان ، ر حیم یا ر خاں ( خبر نگار خصوصی ، بیورو رپورٹ ) پی سی جی اے کے چیئرمین سہیل محمود ہرل نے اعدادوشمار کے اجراء پر کہا کہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی فصل (کاٹن) کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ڈالر کی اونچی پروان اور IMF کی سخت شرائط کے باعث ٹیکسوں کی بھرمار کاٹن کی فصل کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے پی سی جی اے پریس بریفنگ میں سینئر وائس چیئرمین مکیش کمار، چوہدری خالد رفیق، سابق چیئرمین محمد اکرم، ڈیٹا کمیٹی ارکان حافظ عبدالطیف، خواجہ محمد ارشد، خواجہ فاروق احمد، ملک الطاف آرائیں اور سیکرٹری جنرل آصف خلیل شریک تھے جبکہ جاری اعداد و شمار کے مطابق یکم اکتوبر2021تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 38لاکھ 46ہزار463گانٹھ کپاس آئی۔یکم اکتوبر2020تک 19 لاکھ7ہزار518گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔
ملک کی جننگ فیکٹر یزمیں یکم اکتوبر تک لاکھ 46ہزار463گانٹھ کپاس آئی
Oct 04, 2021