انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع خوش آئند: شیخ فیصل

 ملتان(سماجی رپورٹر )چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری ملتان کے صدر شیخ فیصل سعید نے ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کا خیر مقدم کیا  اور اس مدت کو کم از کم  مزید 15 دن بڑھانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اس حوالے سے اپنے موقف میں کہا کہ اُصولی طور پر تو انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی آخری تاریخ میں 30 نومبر تک یعنی دو ماہ کی توسیع کی جانی چاہئیے۔شیخ فیصل سعید نے وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ چیئرمین ایف بی آر کو ریٹرنز فائل کرنے کی آخری تاریخ میں کم از کم 31 اکتوبر تک توسیع کی ہدایت دیں۔

ای پیپر دی نیشن