صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت )‘ ٹرانسپورٹرز بلکہ ملکی معیشت کو بھی متاثر کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کااظہار چیئرمین آل پاکستان ٹرانسپورٹر حاجی نیک عالم ‘ حاجی احمد نواز چیمہ ‘ حاجی الیاس بابر‘ میاں ناصر علی‘ ملک اشرف ‘ عمیر ارشد وڑائچ ‘ وقاص چیمہ ‘ نبیل چیمہ ‘چوہدری سجا داحمد وڑائچ نے اوورلوڈنگ کی حکومتی اجازت کے خلاف صادق آباد کی گڈز ٹرانسپورٹر برادری کا ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے اگر ٹرانسپورٹرز کے تحفظات اور انکے کے مسائل کے حل پر نظر ثانی نہ کی تو پھر ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔