کاٹن جنرز کو آلودگی سے پاک روئی تیار کرنی چاہیئے : بارک اللہ خان 

Oct 04, 2021

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) ایڈیشنل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب بارک اللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کپاس دوست پالیسیوں کے باعث پاکستان میں رواں سال کپاس کی پیداوار میں کم از کم ایک سو فیصد اضافہ متوقع ہے ۔گزشتہ روز ریشم سیڈ کارپوریشن کے دورہ کے موقع پر کاٹن جننگ کا معیار چیک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاٹن جنرز کو آلودگی سے پاک روئی تیار کرنی چاہیئے۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان میں ایک ’’کاٹن ریوائیول‘‘ پروگرام کا آغاز کیا گیا جسکے تحت کپاس کے کاشتکاروں کو تصدیق شدہ بیج،زرعی ادویات،زرعی مشینری اور کھادوں کی خریداری پر اربوں روپے سبسڈی دی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ریشم سیڈ کارپوریشن چوہدری محمد عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت اقرار حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز برہان الدین،ضمیر جعفر ،کاٹن انسپکٹر عذرا سمرین اور خلیق سلیمی بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں