ٹانگوں سے محروم نوجوان نے ہاتھوں پر تیزترین دوڑ کا ریکارڈ قائم کردیا

اوہایو (نیٹ نیوز) ٹانگوں سے محروم امریکی زیون کلارک نے 20 میٹر کا فاصلہ اپنے ہاتھوں کے بل پر صرف 4.78 سیکنڈ میں طے کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ اس سال 15 فروری کے روز میسیلون، اوہایو میں قائم کیے گئے ریکارڈ کو اب گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی تسلیم کرلیا ہے اور اسے اپنی آئندہ سالانہ کتاب ’’گنیز بْک آف ورلڈ ریکارڈ 2022‘‘ کتاب کا حصہ بنا لیا ہے۔ 24 سالہ زیون کلارک پیدائشی طور پر ٹانگوں سے محروم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن