کراچی (آئی این پی) کرونا وبا میں کمی کے باعث مزار قائد کو 2 ماہ بعد عوام کیلئے کھول دیا۔ کراچی میں کرونا وبا میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے مزار قائد کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم عوام کو ایس او پیز کا ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔ واضح رہے کہ 29 جولائی کو مزارقائد کوویڈ کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔