اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)آڈیٹر جنرل آفس سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے چار افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر دیگر دفاتر میں تعیناتی کے احکام جاری کیے گئے ہیں۔ سید محمد عمار نقوی جو کہ اے جی پی آفس میں بطور ڈپٹی آڈیٹر جنرل کام کر رہے تھے ان کو اکاوئنٹنٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے ۔جبکہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے افسر خرم رضا قریشی کو لگا دیا گیا ہے۔ اسی طرح محمد ناصر علی جو کہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس اکیڈمی لاہور میں بطور ریکٹر فرائض انجام دے رہے تھے انہیں اس عہدے سے ہٹا کر اے جی پی آفس میں ڈپٹی آڈیٹر جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈینییشن لگا دیا گیا ہے اسی طرح گریڈ 20 کی افسر محترمہ نمانہ گل رخ فرید جن کو این ایم سی کرنے کے بعد پاکستان آڈٹ اینڈ اکاونٹس اکیڈمی لاہور میں بطور ریکٹر کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
سید محمد عمار نقوی اکاوئنٹنٹ جنرل پنجاب تعینات
Oct 04, 2021